بین الاقوامی
دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 1073 کے دورانِ سفر ایک غیر معمولی واقعہ
دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 1073 کے دورانِ سفر ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جس کے باعث طیارے کو سعودی عرب کے شہر تبوک کے ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ پرواز کے دوران جہاز کے کاک پٹ کے اندر پائلٹوں کے درمیان شدید نوعیت کی تلخ کلامی اور زبانی و جسمانی جھگڑے کی خبریں سامنے آئیں جس کی وجہ سے طیارے کی جانب سے فضا میں ایمرجنسی اور ہائی جیکنگ کا سگنل جاری ہو گیا۔ اس سگنل کے ملتے ہی فضائی حدود میں تشویش پھیل گئی اور اسرائیلی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جبکہ ابتدائی