چک جھمرہ میں مبینہ طبی غفلت کا معاملہ

چک جھمرہ میں مبینہ طبی غفلت کا معاملہ سامنے آیا ہے، شہری نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو درخواست دے کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ درخواست کے مطابق 27 جولائی کو دو ماہ کی حاملہ خاتون کو ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا، جہاں مبینہ غفلت کے باعث حالت بگڑنے پر اسے فیصل آباد ریفر کیا گیا، تاہم مریضہ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں دورانِ علاج انتقال کر گئی۔ شہری نے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے